لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان بھارت کشیدگی میں اضافے کے بعد دونوں ملکوں کی باہمی تجارت میں نمایاں کم ہو گئی اور رواں مالی سال فروری کے دوران دوطرفہ تجارت میں گزشتہ مالی سال فروری کے مقابلے میں 46 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔سٹیٹ بینک کے مطابق فروری کے دوران پاکستان اور بھارت کی باہمی تجارت کا حجم 13 کروڑ 59 لاکھ ڈالر رہا، جو گزشتہ فروری سے 11 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کم ہے، گزشتہ سال فروری میں 25 کروڑ 17 لاکھ روپے کی باہمی تجارت ہوئی تھی زیادہ کمی بھارتی درآمدات میں ریکارڈ کی گئی، فروری کے دوران بھارت سے درآمد کی جانے والی اشیا کی مالیت 49 فیصد کمی سے 11 کروڑ 22 لاکھ ڈالر رہ گئی جبکہ بھارت کو برآمدات کا حجم 22.7 فیصد کمی سے 2 کروڑ 37 لاکھ ڈالر رہا۔
پاکستان بھارت کشیدگی سے دو طرفہ تجارت میں 46 فیصد کمی ہوئی: سٹیٹ بنک
Mar 21, 2019