ہندو برادری نے ہولی منائی: تہوار امن کی علامت ہے، وز یراعظم

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ہندو برادری نے ہولی کا تہوار منایا۔ وزیراعظم عمران خان نے ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ تہوار پرامن اور رنگوں سے بھرا ہوا ہوتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے اپنے پیغام میں ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہولی رنگوں کا تہوار‘ امن کی علامت ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیے مل کر امن کے رنگ اور خوشیوں کی روشنیاں پھیلائیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہمارا دین مذہبی آزادی کا درس دیتا ہے۔ بلاول بھٹو نے بھی ہندو برادری کو مبارکباد دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن