لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت نے ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی عامر طفیل کو تبدیل کرکے محمود ضیاء کو قائم مقام ایم ڈی تعینات کردیا ہے۔ محمود ضیاء نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ محمود ضیاء کا سوئی ناردرن میں ڈسٹری بیوشن ، آپریشنز، کنسٹرکشن اور گیس پائپ لائن سسٹم کی مینٹی نینس میں 31 برس کا تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ لاہور، گوجرانوالہ، اسلام آباد، راولپنڈی میں جنرل منیجر کے عہدے پر بھی کام کرچکے ہیں۔