اسپیکر سندھ آغا سراج درانی کو ریمانڈ ختم ہونے پر آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

Mar 21, 2019 | 11:23

ویب ڈیسک

 اسپیکر سندھ آغا سراج درانی کو ریمانڈ ختم ہونے پر آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں گرفتار ہونے والے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ قومی احتساب بیورو نیب کی جانب سے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرپیپلزپارٹی کے رہنما آغا سراج درانی کو آج احتساب عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ جہاں نیب حکام آغا سراج درانی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کریں گے اور اب تک کی تحقیقات سے عدالت کو آگاہ کریں گے.

مزیدخبریں