پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پتلی تماشے کے عالمی دن پر وزیراعظم عمران خان کو کٹھ پتلی قرار دے کر مبارکباد دے دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے پتلی تماشے کے عالمی دن کو وزیراعظم عمران خان پر تنقید کے لیے استعمال کیا۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں پتلی تماشے کے عالمی دن کا حوالہ دیا اور ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان کو ان کے ٹوئٹر اکائونٹ پر مبارکباد دیتے ہوئے ٹیگ کردیا۔یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم عمران خان پر گزشتہ چند ماہ سے شدید تنقید کررہے ہیں اور انہیں ایک کٹھ پتلی وزیراعظم قرار دے درہے ہیں۔اس سے قبل کی گئی ایک ٹوئٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر وفاقی وزرا اور کالعدم تنظیموں کے درمیان مبینہ رابطوں کا ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کالعدم تنظیموں کے ساتھ روابط رکھنے والے وفاقی وزرا کو اب تک برطرف نہیں کیا۔پی پی چیئرمین نے گزشتہ روز اسلام آباد سے حراست میں لیے گئے اپنے کارکنان سے متعلق کہاکہ ہمارے پر امن اور جمہوری سیاسی کارکنان اب تک حراست میں ہیں۔
پتلی تماشے کا عالمی دن:بلاول نے وزیراعظم عمران خان کو کٹھ پتلی قرار دے کر ٹوئٹر پر مبارکباد
Mar 21, 2019 | 13:33