وزیراعظم عمرا ن خان نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب جیسنڈا آرڈرن کو ٹیلی فون کیا اور کرائسٹ چرچ میں مساجد پردہشتگرد حملوں کی مذمت کی ۔وزیراعظم نے حملے کے بعد کی صورتحال سے عہدہ برا ہونے کو سراہا ۔انہوں نے مقامی انتظامیہ کے فوری ردعمل اور نیو ز ی لینڈ کی وزیراعظم کی طرف سے مسلمانوں کے لئے احترام کے مظاہرے کوبھی سراہا ۔انہوں نے کہاکہ جیسنڈاآرڈرن نے اسلام کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت اور عالمی دہشتگردی کامقابلہ کرنے کے لئے دوسرے رہنمائوں کو راہ دکھائی ہے۔