کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا۔ نیٹ ورک ایم کیو ایم لندن چلا رہی تھی۔ سرغنہ شاہد دو ساتھیوں سمیت گرفتار۔ محمود صدیقی بھارت سے نیٹ چلا رہا تھا۔ ایڈیشنل آئی جی بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد۔
متحدہ لندن والوں کی بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سازشوں کی تاریخ نئی نہیں۔ عرصہ دراز سے یہ دونوں پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کی وارداتوں میں مصروف ہیں۔ متحدہ لندن کے قائد کی بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے ساتھ سازباز اور گٹھ جوڑ کا سب کو علم ہے۔ برطانیہ میں ان کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ اور پاکستان کیخلاف باغیانہ کارروائیوں کے حوالے سے مقدمات بھی چل رہے ہیں۔ اس کے باوجود وہ اپنی شرارتوں سے باز نہیں آ رہے۔ اب کراچی میں دہشت گردوں کا جو نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔ وہ بھی متحدہ لندن کا عہدیدار محمود صدیقی بھارت میں بیٹھ کر چلا رہا تھا۔ ایسے لوگوں کو تربیت بھی بھارت میں دی جاتی ہے۔ گزشتہ روز کراچی پولیس نے انٹیلی جنس کی رپورٹ پر بروقت کارروائی کر کے3رکنی گروہ کو بھاری اسلحہ و گولہ بارود سمیت پکڑ کر کراچی میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت مصلحت چھوڑ کر برطانیہ سے متحدہ لندن کے قائد کی گرفتاری اور اس کی پاکستان حوالگی کی درخواست اور بھرپور اقدامات کرے۔ تا کہ اس کے خلاف قائم مقدمات کی فوری سماعت کر کے ایسے ملک دشمن عناصر کو کڑی سے کڑی سزا دی جا سکے۔ ورنہ ایسے عناصراپنی حرکتوں سے باز نہیں آئیں گے اور بیرون ملک بیٹھ کر وطن عزیزی کی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے دشمنوں کے ہاتھوں میں استعمال ہوتے رہیں گے۔
کراچی میں متحدہ لندن کے 3 دہشت گردگرفتار
Mar 21, 2020