ووہان میں پاکستانی طلبہ کیلئے 15روز کا سامان بھیج دیا: زلفی بخاری

Mar 21, 2020

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے کہا کہ چینی شہر ووہان میں مقیم پاکستانی طلبہ کو کھانے پینے کے لیے 15 دن کا سامان روانہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل طلبہ کو مالی مدد بھی بھیجی جا چکی ہے، حکومت پاکستان ہر طرح سے اپنے طلبہ کا خیال رکھے گی۔ میڈیا سے گفتگو میںزلفی بخاری کا کہنا تھا کہ تقریباً 1300 طلبہ کے لیے 15 دن کا امدادی سامان بھیجا گیا ہے، جس میں کھانے پینے کے علاوہ دیگر ضروری اشیا بھی ہیں، پاکستان اپنے شہریوں کے حوالے سے چینی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے۔ دوسری جانب این ڈی ایم اے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے ووہان میں مقیم پاکستانی طلباء کیلئے 17 ٹن تیار کھانا بھجوا دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق تیار کھانا لے کر جہازجمعہ کی صبح اسلام آباد سے ووہان روانہ ہوا۔ یہی جہاز واپسی پر کرونا وائرس کے تدارک کیلئے امدادی سامان لے کر آئے گا۔ وزرات سمندر پار پاکستانیز نے پاکستانی طلباء کے کھانے کیلئے2 کروڑ 15 لاکھ روپے کا چیک چیئرمین این ڈی ایم اے کو دیا۔

مزیدخبریں