کوئٹہ: کوئلہ کان میں زہریلی گیس سے دھماکہ، 7 مزدور جاںبحق، 4 زخمی

کوئٹہ (صباح نیوز) کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں دھماکہ سے کم سے کم 7 مزدور جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ چیف انسپکٹر مائنز شفقت فیاض کے مطابق دھماکہ کوئلے کی کان میں گیس بھرنے کے باعث ہوا۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی نعشیں نکال لی گئی ہیں۔ چیف انسپکٹر مائنز کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی ہیں۔ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ دوسری جانب جنرل سیکرٹری مائنز اینڈ لیبر سلطان خان نے الزام لگایا ہے کہ جمعہ کے دن چھٹی ہونے کے باوجود کان کنوں کو کام پر بھیجا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈیگاری میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا۔ ریسکیو آپریشن کئی گھنٹے جاری رہا، 4 کا ہزارہ برادری، تین کا ڈیگاری سے تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...