لاہور(نمائندہ خصوصی) دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور منافع خوروں کے خلا ف کارروائی کے دوران اب تک مجموعی طور پر 207 ملزمان گرفتار ،72مقدمات درج کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر اب تک187ملزمان گرفتار،48 مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔ سٹی ڈویژن نے63، کینٹ 22، سول لائنز 40، اقبال ٹاؤن 33، ماڈل ٹائون ایک جبکہ صدر ڈویژن نے28ملزم گرفتار کئے۔لاہور پولیس نے کرونا وائرس کے حفاظتی انتظامات کے پیش نظر مہنگے داموں ماسک اور سینی ٹائزرفروخت کرنے والے منافع خور مافیا کیخلاف ایکشن کے دوران 20 ملزمان گرفتارکر لئے۔
دفعہ 144کی خلاف ورزی 187‘ ذخیرہ اندوزی پر 20گرفتار
Mar 21, 2020