لاہور (نیٹ نیوز)بھارتی حکام کی جانب سے واہگہ بارڈر پر روکے جانے والا 12 سالہ پاکستان لڑکا اجازت ملنے پر واپس وطن پہنچ گیا۔ حکام کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والا 12 سالہ صبیح بھارت میں دل کا آپریشن کرانے گیا تھا جہاں سے واپسی پر بھارتی حکام نے اسے روک لیا تھا۔گزشتہ دنوں بھارت نے کرونا وائرس کے باعث پاکستان کے ساتھ بارڈر بند کردیئے تھے جس کے بعد پاکستان نے بھی گزشتہ روز بھارت کے ساتھ بارڈر بند کرنے کا اعلان کیا۔ دونوں ملکوں کے بارڈر بند ہونے سے بھارتی حکام نے خواتین اور بچوں سمیت 15 پاکستانیوں کو واپس جانے سے روک دیا تھا جو علاج معالجے اور دیگر معاملات کے لیے بھارت گئے تھے۔