کراچی (نیوز رپورٹر) کراچی میں بلدیہ کے زیراہتمام چلنے والے عباسی اسپتال کے ڈاکٹر بھی کورونا سے محفوظ نہ رہ سکے۔ دس ڈاکٹروںوں کو کروناوائرس کا شبہ میں اسکریننگ کے احکامات دے دیئے گئے۔ پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، کرونا وائرس کے شبے میں عباسی اسپتال کے ڈاکٹروں کو آئسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ مشتبہ متاثرہ 10ڈاکٹروں میں آرایم او، پی جی اور ہاؤس آفیسر شامل ہیں۔عباسی اسپتال انتظامیہ نے ان ڈاکٹروں کوکورونا کے حوالے سے ہائی رسک مریض قرار دیتے ہوئے اسکریننگ کے لیے ریفر کر دیا، اسکریننگ کے بعدمزیدٹیسٹ کیے جانے کاامکان ہے۔سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز ڈاکٹر سلمی کوثر نے واضح کیا ہے کہ عباسی شہید ہسپتال کے کسی ڈاکٹر کو آئسولیشن میں نہیں رکھا گیا ہے بلکہ چند ڈاکٹر احتیاطی تدابیر کے تحت اسکرین نے کے عمل سے گزارے گئے ہیں۔ ان ڈکٹروں میںریذیڈنٹ میڈیکل ٓفیسرز ڈاکٹر مظفر حسن ضیاٗ اور ڈاکٹر مبشر‘ پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز عائشہ ڈاکٹر قراٗت‘ ڈاکٹر اعزاز‘ ہاؤس آفیسرز ڈاکٹر سیف علی میمن‘ ڈاکٹر سمیہ‘ ڈاکٹر کومل اور ڈاکٹر عروج شامل ہیں۔
عباسی اسپتال کے 10 ڈاکٹروں میں بھی کرونا وائرس کا شبہ
Mar 21, 2020