قصور (نمائندہ نوائے وقت ) پتوکی ریلوے سٹیشن کے قریب ٹرین کی زد میں آکر 14سالہ لڑکا جاںبحق ہو گیا۔ ٹرین جناح ایکسپریس کراچی سے لاہور کی طرف جارہی تھی۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی گاؤں مپالکے کا رہائشی 14 سالہ علی ریاض اپنے رشتہ داروں کے پاس پتوکی آیا ہوا تھا کہ لڑکا دھوڑ کوٹ کے پاس لائن عبور کر رہا تھا کہ اچانک ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔ ریلوے پولیس نے نعش ورثا کے حوالے کر دی۔
قصور: لائن عبور کرتے 14سالہ لڑکا ٹرین تلے آکر جاں بحق
Mar 21, 2020