پیرس(این این آئی)فرانس کی عالمی شہرت یافتہ عطریات کے معیاری برانڈ تیار کرنے والی کمپنی نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنا بھرپور حصہ ڈالنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کی طرف سے اپنے مرکزی کارخانے میں موجود عطریات کو ڈبوں میں پیک کرنے کے بعد ہاتھوں کو وائرس اور جراثیم سے پاک کرنے کا لوشن تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔