پتوکی(نمائندہ خصوصی ) پتوکی میں اوباش شبیر نے دوساتھیوں کے ہمراہ 24 سالہ سکو ل ٹیچر کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ صدر پتوکی نے متاثرہ لڑکی کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا تاحال مرکزی ملزم گر فتار نہ ہو سکا۔ متاثرہ خاندان نے احتجاج کر تے ہو ئے آئی جی پو لیس سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لبانہ چک 37 کی 24 سالہ ٹیچرچھٹی کے بعد گھر واپس آرہی تھی ٹھینگ موڑ کے رہائشی شبیر نے ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر اغوا کرکے زبر دستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا۔