کراچی (این این آئی) کراچی کی انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے تین مبینہ ایجنٹس کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے عدالت کو بتایا ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے جو کراچی میں را کا نیٹ ورک چلا رہے تھے‘ ملزمان کراچی میں مختلف دہشت گرد گروپوں کو کارروائیوں کے لئے رقم فراہم کرتے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور ڈھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ ملزمان عادم انصاری‘ ماجد اور شاہد عرب شوٹر کو شہر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔