بزرگوں کو کرونا سے محفوظ رکھنے کیلئے پنشن گھروں میں پہنچائی جائیگی،مراد سعید

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)بزرگوں کو کرونا سے محفوظ رکھنے کے لئے پنشن ان کے گھروں میں پہنچائی جائے گی۔وفاقی وزیر ریلوے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر 13لاکھ پنشنرز کو ان کی پنشن گھر کی دہلیز تک پہنچائیں گے اور پنشن تقسیم کرنے کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔جمعہ کو ایک بیان میںانہوں نے 13لاکھ پنشنرز کو واجبات گھروں کی دہلیز تک پہنچانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے بزرگ پنشنرز کی سلامتی کا پورا احساس ہے، بڑی عمر کے لوگوں کیلئے کورونا وائرس نہایت مہلک ہے اور حکومت اپنے بزرگوں کو پنشن کی وصولی کیلئے کسی خطرے میں نہیں ڈالیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر 13لاکھ پنشنرز کو ان کی پنشن گھر کی دہلیز تک پہنچائیں گے اور پنشن تقسیم کرنے کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...