کرک (نیٹ نیوز) ملک بھر میں کرونا وائرس کے پیش نظر عوامی اجتماعات پر پابندی عائد ہے لیکن خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں شہریوں نے پابندی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہفتہ وار میلے کا انعقاد کیا۔کرک کے علاقے احمد آباد میں لگائے گئے میلے میں سبزی، فروٹ اور دیگر اشیاء کے سٹالز لگائے گئے تاہم اطلاع ملنے پر اسٹسنٹ کمشنر اور ٹی ایم او پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئے۔