بھارت کی آبی جارحیت، دریائے چناب 97 فیصد سے زائد خشک

سیالکوٹ (صباح نیوز) بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرکے دریائے چناب کا پانی بگلیہارڈیم پرروکے جانے سے ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد مزیدکم ہوکر آٹھ ہزار نو سو پچیس کیوسک رہ گئی ، دریائے چناب کا ستانوے فیصد سے زائد حصہ خشک ہوگیا جس کی وجہ سے آٹھ ماہ سے بند نہر مرالہ راوی لنک مکمل طور پر خشک ہوگئی، نہر اپرچناب کا پانی25 ہزار کیوسک سے کم ہوکر پانچ ہزار کیوسک رہ گیااور نہر کا 63 فیصد حصہ خشک ہوگیا جس سے سیالکوٹ ، پسرور،نارووال ، سمبڑیال ، ڈسکہ ، گوجرانوالہ ودیگر اضلاع کے علاقوں کی ہزاروں ایکٹر زرعی اراضی پر کاشت شدہ فصلوں کو کسان وکاشتکار ٹیوب ویلوں کا پانی دینے پر مجبور ہیں ،سندھ طاس معاہدہ کے تحت بھارت دریائے چناب میں ہر لمحہ55ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کا پابند ہے۔ ترجمان ایری گیشن کے مطابق بھارت سے آکر دریائے چناب میں شامل ہونے والے دودیگر دریائوں دریائے مناور توی کے ایک ہزار چھ سو باون کیوسک پانی اور دریائے جموں توی کے تین ہزار چار سو سات کیوسک پانی کی وجہ سے دریائے چناب کے مجموعی پانی کی آمد تیرہ ہزار نو سو چوراسی کیوسک رہی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...