اسلام آباد (سپیشل رپورٹ ) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین نے اب تک 70420 کرونا وائرس کے مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کیا ہے ۔ بیجنگ میں ہفتہ وار بریفنگ میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین نے پاکستان ، جاپان ، کوریا، لائوس، الجزائر اور تیونس کو بھی کرونا وائرس سے بچائو کیلئے ماسک اور دوسرا ساز و سامان فراہم کیا ہے۔ اس سامان میں ڈاکٹروں اور میڈیکل ورکروں کیلئے حفاظتی سوٹ بھی شامل ہیں۔
چین میں ابتک70420 کرونا وائرس کے مریضوں صحت یاب،ہسپتال سے ڈسچارج
Mar 21, 2020