بیرون ملک سے آنیوالے پاکستانیوں کیلئے کرونا ٹیسٹ پروفاقی حکومت اور وزارت سے جواب طلب

Mar 21, 2020

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کے لیے کرونا ٹیسٹ رپورٹ لازمی قرار دینے کیخلاف درخواست میں وفاقی حکومت کو معاملہ نیشنل سیکورٹی کمیٹی کے سامنے رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور وزارت سے جواب طلب کرلیا۔گذشتہ روز شہری ماہم نوازکی طرف سیسول ایوی ایشن اتھارٹی کے17مارچ کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کرنیکے کیس کی سماعت کیدوران درخواست گزارنے موقف اختیار کیاکہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کے لیے کرونا ٹیسٹ رپورٹ کی پابندی درست نہیں،استدعاہیکہ عدالت پابندی ختم کرنے کا حکم دے تاکہ پاکستانیوں کو واپسی میں آسانی ہو،جس پرعدالت نیمذکورہ بالاہدایات کیساتھ سماعت 24مارچ تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں