اسلام آباد(نا مہ نگار) جنوبی کوریا پاکستان کو ٹڈی دل پر قابو پانے کیلئے 2 لاکھ ڈالرعطیہ دے گا۔ یونائیٹڈ نیشنز ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی )اور عالمی ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) کی جانب سے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں گذشتہ دو دہائیوں سے ٹڈی دل کے مسائل کا سامنا ہے اور رواں سال ٹڈی دل کی وجہ سے زرعی شعبہ کے نقصانات میں اضافہ ہوا ہے جس کے تناظر میں جنوبی کوریا ڈبلیو ایف پی اور ایف اے او کے اشتر اک سے پاکستان میں ٹڈی دل کے خاتمہ کیلئے کی جانے والی کاوشوں میں معاونت کرے گا اورپاکستان میں چھوٹے کاشتکار طبقے کو غذائی عدم تحفظ کے خدشات سے بچانے کے لئے دو لاکھ ڈالر کا عطیہ دے گا ۔
جنوبی کوریاکا پاکستان کو ٹڈی دل پر قابو پانے کیلئے 2 لاکھ ڈالردینے کا فیصلہ
Mar 21, 2020