اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اللہ تعالی بائیس کروڑ پاکستانی عوام کو تعویزگنڈوں والوں اور جوکروں سے محفوظ رکھے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کرونا وائرس جیسی وبائی مرض کا تدارک اورصحت عامہ کے معاملات صحت انتظامیہ سنبھالنے میں ناکام رہی ہے ۔ یہ ہمارے لیے شرم ناک اور پریشان کن بات ہے ۔ اللہ تعالی بائیس کروڑ پاکستانی عوام کو تعویزگنڈوں والوں اور جوکروں سے محفوظ رکھے ۔آمین
اللہ تعالی پاکستانی عوام کو تعویزگنڈوں والوں اور جوکروں سے محفوظ رکھے، اسحاق ڈار
Mar 21, 2020