جھوٹا حلف نامہ جمع کرانے پرایڈووکیٹ فیض الرحمان کوشوکاز نوٹس جاری

Mar 21, 2020

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)عدالت عظمی نے جھوٹا حلف نامہ جمع کروانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ فیض الرحمان کواظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا ہے۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نظر ثانی کے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران ایڈوکیٹ آن ریکارڈ کی طرف سے جھوٹا حلف نامہ جمع کرانے کا سخت نوٹس لیااور انھیں شوکاذ نوٹس جاری کرتے ہوئے چار ہفتے میں وضاحت طلب کی گئی ہے کہ کیوں نہ غلط بیانی کرنے پر آپ کے خلاف کارروائی کی جائے۔؟ پوسٹل سروسز کے ملازم کی بحالی کیخلاف دائر حکومتی نظرثانی درخواست کی سماعت کی تو جھوٹا حلف نامہ دینے پر عدالت نیایڈووکیٹ آن ریکارڈ فیض الرحمان پر برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے زائد المیعاد ہونے پر حکومتی درخواست خارج کردی اور ایڈوکیٹ آن ریکارڈ کو شو کاذ نوٹس جاری کردیا ۔

مزیدخبریں