مریم نواز اسلام آباد میں 8روز قیام کے بعد جاتی امراء پہنچ گئیں

سندر (نامہ نگار) نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز شریف اسلام آباد 8 رو زقیام کے بعد اپنی رہائشگاہ جاتی امراء پہنچ گئیں۔ ان کی آمد کے موقع پر جاتی امراء کے باہر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے مریم نواز کا استقبال کیا گیا۔ مریم نواز نے اسلام آباد قیام کے دوران شاہد خاقان عباسی سمیت پارٹی رہنمائوں سے ملاقات کی‘ واپسی کے موقع پر مریم نواز کا قافلہ 7 گاڑیوں پر مشتمل تھا۔

ای پیپر دی نیشن