کراچی را کا نیٹ ورک چلانے والے 3 ملزم سات روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Mar 21, 2020

کراچی(این این آئی)کراچی کی انسداددہشت گردی کی منتظم عدالت نے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے تین مبینہ ایجنٹس کو7روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا ۔جمعہ کوایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے تین مبینہ ایجنٹس کوکراچی کی انسداددہشتگردی کی منتظم عدالت میں پیش کیا گیا۔پولیس نے عدالت کوبتایا ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن ہے جو کراچی میں را کا نیٹ ورک چلا رہے تھے، ملزمان کراچی میں مختلف دہشت گرد گروپوں کو کارروائیوں کے لیے رقم فراہم کرتے تھے۔ پولیس نے بتایاکہ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ عدالت نے ملزمان سے مزید تفتیش کیلئے سات روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔ملزمان میں عادل انصاری ،ماجد اور شاہد عرب شوٹر شامل ہیں جنہیں شہرکے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں