حفاظتی اقدامات پر عمل کرکے وباء پر قابو پایاجاسکتا ہے:ڈاکٹر راغب نعیمی

لاہور( سپیشل رپورٹر) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ موجودہ خوف زدہ ماحول میں کرونا وائرس نے کئی ممالک کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ کرونا وائرس سے بچائو کیلئے حفاظتی تدابیر پرعمل کیا جائے،حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہوکر بحیثیت قوم ہم اس وباء پر قابو سکتے ہیں۔جہاں تک ممکن ہوسکے ہمیں کرونا سے مثاثرہ خاندانوں کی مدد کرنی چاہیے۔ نبی کریم ؐ کا ارشارمبارک ہے کہ’’جب تم کسی علاقے کے متعلق سنے کووہاں وباپھوٹ پڑی ہے تووہاں مت جائواورجب جگہ وباء آجائے توجہاں تم موجود وتووہاں سے مت نکلو‘‘یہ ممانعت اس لیے ہے کہ وہ بیماری اسی علاقے تک محدود رہے اوراس سے آگے نہ پھیل سکے۔اس سے کرونا سے بچنے کے لئے ماہرین کے طرف سے تجویز کردہ احتیاطی تدابیر لازمی طورپر اپنایا جائے تاکہ ملک وقوم کے اس موذی وباء سے بچایا جاسکے۔


زندگی کسی بھی وقت کوئی بھی نیا موڑ لے سکتی ہے، کرونا کے مسئلے کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے ۔ایسے حالات میں ہمیں دین اسلام جو مکمل نظام حیات ہے اس کے ابدی اصولوں پر عمل پیرا ہونا چاہئے۔کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے زیادہ سے زیادہ احتیاتی تدابیر اختیار کریں نزلہ زکام کھانسی سانس میں رکاوٹ کی صورت میں گھر میں رہیں اور مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

ای پیپر دی نیشن