امتحان کی گھڑی میں وزیراعظم قوم کو متحد کرنے کیلئے کوشاں ہیں:ثوبیہ کمال

Mar 21, 2020

لاہور( لیڈی رپورٹر) ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال خان نے کہاہے کہ کرونا عالمی وباء مل کر مقابلہ کریں گے،وزیراعظم عمران خان نے قوم سے بروقت خطا ب کیا، وزیراعظم عمران خان کا موقف اہمیت کا حامل ہے،امتحان کی اس گھڑی میں قوم کو متحد رکھنے میں عمران خان کا کردار اہم ترین ہے۔انہو ںنے کہاکہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ہر طرح کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا فرض ہے، جراثیم سے بچنے کیلئے اپنے ہاتھ ہر وقت صاف رکھیں، چھینک یا کھانسی میں اپنا چہرہ ٹشو پیپر یا بازو کے ساتھ ڈھانپیں،
دوسروں سے مناسب فاصلہ رکھ کر ملاقات کریں اور بخار، کھانسی یا سانس میں دشواری کی صورت میں فوراً قریبی ڈاکٹر یا حکومت کی قائم کردہ ہیلپ لائن 1166 یا 1033 سے رابطہ کریں، احتیاط کرنے سے انشاء اللہ پوری قوم کورونا وائرس سے محفوظ رہے گی۔

مزیدخبریں