راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے کروناوائرس سے بچائو کیلئے اقدامات کرتے ہوئے فورس کو ماسک اوردستانوں کی فراہمی شروع کردی انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے لئے پنجاب بھر میں احتیاطی تدابیر کے احکامات صادر کر رکھے ہیں،سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس کی طرف سے ان احکامات پر عملدآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت جا ری کر دی گئیں پولیس لائنز ہیڈ کواٹرز میں داخل ہونے والے افسران و ملازمین اور شہریوں کو ٹمپریچر ڈیٹیکٹر کے ذریعے چیک کر کے اندر داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے ،فورس کو آپس میں اور عوام کے ساتھ میل ملاقات کے دوران مناسب فاصلہ قائم رکھنے اور ماسک اور گلوز استعمال کرنے کی ہدایات جاری کیں گئیں۔
، پولیس لائنز کے داخلی گیٹ پر ہاتھ دھونے کیلئے واش بیسن بھی نصب کر دئیے گئے
،دفاتر ، تھانوں اور مختلف جگہوں پر کرونا وائرس سے بچائو کے لیے احتیاطی تدابیر آویزاں کر دی گئیں،پولیس افسران نے شہریوں کو مساجد میں نماز جمعہ کے دوران کرونا وائرس سے بچائو کی احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا۔