کراچی(کامرس رپورٹر)نوکیا فونز کے مرکز - HMD گلوبل نے تین نئے نوکیا اسمارٹ فونز متعارف کروادئے ہیں۔ ان میں اوریجینل فیملی کا ایک نیا رکن ، انتہائی باسہولت ڈیٹا رومنگ کے ساتھ شامل ہے۔ Nokia 8.3 5G اس ادارے کا اولین 5G اسمارٹ فون ہے ، جس کے ہمراہ جدید Nokia 5.3 اور Nokia 1.3 ڈراکس کے علاوہ اوریجنل نوکیا پائیسز بھی متعارف کروائے گئے ہیں۔ اپنی ایجادات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے، HMD گلوبل نےHMD کنیکٹ گلوبل ڈیٹا رومنگ کے ذریعے جدید سہولیات کے ایک نئے شعبے میں قدم رکھ دیا ہے۔ یہ جدید اور آسان ترین سہولت آپ کی اہم ترین ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہمہ وقت رابطے مہیا کرتی ہے۔ان چار نئی ڈیوائسز اور جدید رومنگ سروس کے علاوہ HMD گلوبل نے اس سال برازیل جیسے اہم ملک میں بھی اپنے کاروبار کو وسعت دی ہے۔ جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم ؛ جو نومبر کے مہینے میںسینما گھروں کی زینت بنے گی ، کے خصوصی پارٹنر فون کی حیثیت حاصل کرنے کے بعد ، اب نوکیا 6.2 اور نوکیا 7.2 کی حفاظت کے لئے بلٹ پروف کیولار مٹیریل سے تیار کردہ 00 فون کیس ، بھی متعارف کروائے جا رہے ہیں۔ HMD گلوبل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر - فلوریان سیش نے کہا کہ ؛ "آپ یقین نہیں کریں گے کہ ہم نے آج جو ایجادات متعارف کرائی ہیں اْن پر مجھے کس قدر فخر ہے اور جنہیں نوکیا اسمارٹ فون کے تجربے کو یقینی اور وقت کے ساتھ مزید بہتر بنانے کے منفرد عزم کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔ آج ہم HMD Global کے ساتھ ایک نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں کیوں کہ ہم ایک حقیقی معنوں میں عالمی اور مستقبل میں ہونے والی تبدیلیوں سے محفوظ اسمارٹ فون کے ساتھ 5G کے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔ HMDConnect کے تعارف کے ذریعے ہم ، کنکٹیویٹی کے حوالے سے ایک حقیقی اور بلا جوڑتجربہ تخلیق کر رہے ہیں۔’’HMD گلوبل کے چیف پراڈکٹ آفیسر - جوہو سارویکاس نے کہا کہ؛ ہمیں فخر ہے کہ ہم اپنے اشتراکی اداروں کے ساتھ مل کر بے مثال ڈیوائسز فراہم کر رہے ہیں۔اسی لئے متعدد جدید ترین مصنوعات متعارف کرواتے ہوئے، ہم نہایت پر جوش ہیں۔ Qualcomm Snapdragon 765G کے Modular پلیٹ فارم کی مدد سے ہم نے دنیا کا پہلا 5G نوکیا فون تخلیق کر لیا ہے، جویقینا ایک عالمی سطح کی ایجاد ہے۔اسے ڈیزائن کرنے ہوئے، قیمت ، سہولیات اور مستقبل کی بدلتی ہوئی ضروریات کو مدّنظر رکھا گیا ہے ۔ Qualcomm 5G سلوشن کے ذریعے ہم نہ صرف 40 سے ذائد مختلف RF پرزہ جات کو ایک واحد ماڈیول میں یکجا کر سکتے ہیں، بلکہ نوکیا گروٹ تو 600hmz سے لے کر 3.8GHz تک کے جدید5G ریڈیو بینڈز کی سب سے بڑی تعداد پیش کرتا ہے ۔Nokia 8.3 5G: پہلا عالمی نوکیا سمارٹ فون جو مستقبل کی تمام ضروریات سے ہم آہنگ ہے۔ Nokia 8.3 5G تخلیق کرتے ہوئے ہم نے 5G نیٹ ورک کے نفاذ کی متعدد نئی ضروریات کو مدنظر رکھا ہے۔ اس حوالے سے یہ فون5G کی خود مختار اور غیر خود مختار صلاحیتوں سے ہم آہنگ ہے، جو عالمی سطح پر جدید ترین آپریٹرز فراہم کر رہے ہیں۔ نوکیا گروٹ Qualcomm Modular پلیٹ فارم کی بناء پر Qualcomm 5G RF Front End Module Solution کا حامل ہے ، جو 40 سے زائد مختلف RF پرزہ جات کو ایک واحد ماڈیول میں یکجا کرتے ہوئے ، ایک عالمی ڈیوائس کی حیثیت سے متعارف کروایا گیا ہے۔ مستقبل میں بھی اسے5G کے جدید ترین مراحل میں تمام بدلتی ہوئی مواصلاتی ضروریات کے مطابق ڈھالا جا سکے گا۔Nokia 8.3 5G میں طاقتور PureView Quad کیمرہ ZEISS Optics کے ساتھ موجود ہے، جس کے ذریعے آپ ہر قسم کے مناظر کی تصویر کشی کر سکتے ہیں۔ ZEISS سنیما capture اور ایڈیٹر کی صلاحیتوں کے ذریعے یہ کم روشنی میں بھی ویڈیو ریکارڈنگ اور OZO آڈیو کو محفوظ کر سکتا ہے۔ Nokia 8.3 5G ان صارفین کے لئے ایک بے مثال سمارٹ فون ہے، جو لامحدود تخلیقی صلاحیتیں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ آنے والی تمام ضروریات کے لئے تیار ہے اور اسے مستقبل کی 5G سہولیات کے لئے اضافی خصوصیات کے ساتھ تخلیق کیا گیا ہے۔ تاکہ صارفین کی زیادہ بڑی تعداد تیز رفتار کسی بھی مقام پر ہوتے ہوئے، سٹریمنگ اور گیمنگ کی سہولیات سے لطف اندوز ہو سکیں۔