ایران کے صدرحسن روحانی نے امریکی عوام پرزوردیاہے کہ وہ ایران کے خلاف پابندیاں اٹھانے کے لئے اپنی حکومت پردبائوڈالے کیونکہ ایران کروناکے خلاف لڑرہاہے۔صدرروحانی نے ایک بیان میں کہاکہ امریکی پابندیوں سے ایران کے مالیاتی اوراقتصادی نظام کے بڑے شعبوں کوہدف بنایاگیاہے جس سے ایران کی معیشت اورعوام کو سینکڑوں ڈالر کا نقصان ہواہے۔انہوں نے کہاکہ امریکی پابندیوں سے کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں ایران کی طاقت کمزورہوئی ہے۔ایران کی وزارت صحت اور طبی تعلیم نے کہاہے کہ کوروناوائرس سے انیس ہزارچھ سوچوالیس افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے ایک ہزار چارسوتینتیس ہلاک ہوگئے ہیں۔
امریکی پابندیوں سے کوروناوائرس کیخلاف جنگ میں ایران کی طاقت کمزورہوئی:حسن روحانی
Mar 21, 2020 | 09:26