برطانوی وزیراعظم کا کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے تھیٹر،سینماگھراورجِم بند کرنے کاحکم

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کوروناوائرس کی روک تھام کے لئے شراب خانے، ریستوران، تھیٹر،سینماگھراورجِم بند کرنے کاحکم دیاہے۔

بورس جانسن نے کہاکہ صورتحال کاہرماہ جائزہ لیاجائے گا۔ادھرحکومت نے کہاہے کہ حکومت کام پرنہ جانے والے ملازمین کواَسی فیصداجرت دے گی۔کوروناوائرس کی وباء سے انگلینڈمیں ایک سوسڑسٹھ، سکاٹ لینڈمیں چھ، شمالی آئرلینڈ میں ایک اورویلزمیں تین افرادہلاک ہوچکے ہیں۔
 

ای پیپر دی نیشن