ایف سی کالج بند کرنے کیخلاف درخواست پر چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی کو 27 مارچ کو طلب

Mar 21, 2020

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پی ایس ایل میچز کے دوران ایف سی کالج بند کرنے کیخلاف درخواست پر چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی کو 27 مارچ کو طلب کر لیا۔عدالت نے ایف سی کالج کی متفرق درخواست پر نوٹس بھی جاری کر دیا۔جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت کے استفسار پر بتایا گیا کہ پی سی بی نے ایف سی کالج کو چھٹی کرنے کا لیٹر بھی جاری کیا تھا، 2017ء سے ایف سی کالج کی پارکنگ لی جا رہی ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ کالج کو چھٹی کرنے کا لیٹر کہاں ہے، جس پر ایف سی کالج کے وکیل ظفر کلانوری نے کالج کو چھٹی دینے کا لیٹر عدالت میں پیش کر دیا۔عدالت نے قرار دیا کہ اب پی سی بی اپنی پارکنگ کا خود انتظام کرے گا۔

مزیدخبریں