پشاور(وائس آف ایشیا)کوروناوائرس کے باعث قومی اور صوبائی نوعیت کی تمام کبڈی سرگرمیاں ملتوی کردی ہیں،مارچ کے آخری ضلع صوابی کے علاقہ مینئی میں منعقدہ پہلی باچاخان میموریل کبڈی ایونٹ اور بنوںمیں شیڈول کے مطابق ہونیوالازیاددرانی شہید میموریل نیشنل کبڈی چمپئن شپ بھی ملتوی کردی گئی ۔خیبر پختونخواکبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل وسابق انٹر نیشنل کھلاڑی سید سلطان بری نے پشاور پریس کلب میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کی قیادت میں صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن نے خیبر پختونخوامیں روایتی کھیل کبڈی کے فروغ کیلئے پشاور سمیت صوابی،بنوں اور لکی مروت میں قومی اورصوبائی سطح کے مختلف مقابلوں کیلئے شیڈول تیار کیاجاتالیکن دنیابھر کی طرح پاکستان اور خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس پھیلنے کے خدشات کے باعث دیگر کھیلوں کی سرگرمیاں معطل کرنے کیساتھ ساتھ قومی اور صوبائی نوعیت کی کبڈی سرگرمیاں بھی ملتوی کردی ہیں۔انہوںنے کہاکہ شیڈول کے تحت ضلع صوابی کے علاوہ مینئی میں مارچ کے آخری ہفتے منعقدہ باچاخان میموریل صوبائی کبڈی چمپئن شپ اور ضلع بنوں میں ہونیوالا زیاد درانی میموریل نیشنل ایونٹ کو ملتوی کردیاگیاہے ،ان مقابلون کیلئے حتمی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیاجائیگا۔
کوروناوائرس، کے پی کے میں کبڈی سرگرمیاں ملتوی کردی ہیں،سلطان بری
Mar 21, 2020