امریکی نائب صدر مائیک پینس کے دفتر کے عملے کا ایک عہدیدار کرونا میں مبتلا

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا کے نائب صدر مائیک پینس کے دفتر کے عملے میں شامل ایک عہدیدار کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ امریکی نائب صدر مائیک پینس کی ترجمان کیٹی میلر نے ایک بیان میں بتایا کہ متاثرہ عہدیدار نائب صدر کے ساتھ مسلسل رابطے میں اور ان کے قریب رہا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں کرونا کی وباء کی روک تھام کی ذمہ داری نائب صدر مائیک پینس کو سونپی ہے۔

گذشتہ روز صدر ٹرمپ نے انسداد کرونا وائرس دوا تک پہنچنے کی تردید کی اور کہا کہ فی الحال ایسی کوئی دوائی تیار نہیں کی گئی۔ جمعرات کے روز امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کہا تھا کہ ملیریا علاج کے لیے استعمال کی جانے والی ایک دوائی کو 'کوویڈ 19' کے علاج اور اس کی روک تھام کے لیے استعمال کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
 

ای پیپر دی نیشن