عالمی توانائی ایجنسی کا ایک سینیر ملازم کرونا کا شکار

بین الاقوامی توانائی ایجنسی 'آئی اے ای اے' کے کا ایک سینیر ملازم بھی کرونا وائرس کی لپیٹ میں آگیا ہے۔

خیال رہے کہ یورپی ممالک میں کرونا وائرس کے نتیجے میں کرونا (کوویڈ ۔19) نامی وباء کے نتیجے میں اب تک 5 ہزار سے زاید افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں۔ اٹلی میں اب تک 3405 افراد کرونا کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں کرونا اور دوسرے یورپی ملکوں میں 1034 نئی اموات ہوئیں۔ براعظم یورپ میں ایک لاکھ 10 ہزار 568 افراد کروناکا شکار ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ کرونا کے نتیجے میں پوری دنیا میں 10 ہزار اموات ہوچکی ہیں۔ متاثرین کی تعداد 244،526 ہوگئی ہے جن میں سے 87 ہزار 407 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
 

ای پیپر دی نیشن