ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا بچے معاشرے کی توجہ کے مستحق ہیں:وزیراعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے  کہا ہے  کہ ڈائون سینڈروم کے مرض میں مبتلا بچے معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ ڈائون سنڈروم کے مرض سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں انہوں نے  کہا ہے کہ کہ ڈائون سنڈروم کے مرض سے آگاہی کیلئے موثر انداز میں مہم چلانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈائون سنڈروم کے مرض کا شکار بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے تسلسل کے ساتھ اقدامات کرنا ہونگے کیونکہ یہ بچے قوم کے بچے ہیں۔انہوں  نے کہا کہ ڈائون سینڈروم کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈائون سینڈروم خصوصی بچوں کی نگہداشت اور موثر علاج کیلئے مربوط نظام کا ہونا انتہائی ضروری ہے، خصوصی بچوں کو تعلیم و تربیت سے آراستہ کرکے انہیں معاشرے کا مفید شہری بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد ڈائون سینڈروم کا شکار بچوں کے معاشی و سماجی حقوق سے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے ۔انہوں  نے کہا کہ ہمیں ڈائون سینڈروم میں مبتلا خصوصی بچوں کی نگہداشت اور علاج معالجے کیلئے کام کرنے کے عزم کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن