کورونا وائرس:لاہور ہائیکورٹ نے کرائسز مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دیدی

لاہور ہائیکورٹ نے کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے کرائسز مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دیدی  ، جسٹس محمد امیر بھٹی کمیٹی کے فوکل پرسن مقرر کیے گئے  ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ، جسٹس عاطر محمود، جسٹس اسجد جاوید گھرال، سیشن جج لاہور بھی کرائسز مینجمنٹ کمیٹی کے ممبران مقرر کیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری کرائسز مینجمنٹ کمیٹی کے سیکرٹری مقرر کیے گئے ہیں ۔کرائسزمینجمنٹ کمیٹی کورونا وائرس سے بچائوکیلئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی پنجاب بھر کی عدالتوں، وکلا، سائلین کیلئے محفوظ ماحول پیدا کرنے کیلئے اقدامات کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...