فرانس کی پرفیوم ساز کمپنی کا جراثیم کش لوشن تیار کرنے کا اعلان

Mar 21, 2020 | 12:46

ویب ڈیسک

فرانس کی عالمی شہرت یافتہ پرفیوم ساز کمپنی نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنا بھرپور حصہ ڈالنے کا اعلان کیا ہے۔فرانسیسی کمپنی ایل وی ایم ایچ کا مرکزی کارخانہ پیرس کے قریب واقع کریسٹین ڈیور شہر میں سان جے ڈی برائے میں واقع ہے۔ اس کارخانے میں دنیا میں بہت زیاد مہنگے اور انتہائی مقبول پروفیوم اور عطریات کو فی الحال محفوظ ڈبوں میں پیک کرکے کورونا سے بچاﺅ میں مدد دینے والے لوشن کی تیاری شروع کی جا رہی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ آنے والے چند ہفتوں تک اس کے تین کارخانے عطریات تیار نہیں کریں گے بلکہ ان فیکٹریوں میں ہینڈ سینیٹائزرجِل تیار کی جائے گی۔

مزیدخبریں