سابق امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کو چینی وائرس قرار دینے کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں اس وباءکی روک تھام اور اس کے کنٹرول میں اپنی بدانتظامی کو چھپانے کے لئےیہ بیان دیا۔ہلیری کلنٹن نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ صدر ٹرمپ کے اس بیانکا مقصد لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے،کیونکہ انہوں نے وقت پرکورونا وائرس کے بحران پر توجہ نہیں دی ، وسیع پیمانے پر جانچ پڑتال فراہم کرنے میں ناکام ہوئے ، اس وقت امریکہ کورونا وائرسکے بحران سے نمٹنے کے لئے تیار نہیں ۔ہلیری نے کہا کہ بے وقوف نہ بنیں ، اپنے دوستوں اور خاندان والوں کو بھی بے وقوف نہ بننے دیں۔
ہلیری کلنٹن کی ٹرمپ کے ”چینی وائرس“ کے بیان پر تنقید
Mar 21, 2020 | 14:26