گلگت بلتستان میں تمام مرکزی بازار اورکاروباری مراکز آج سے اگلے تین ہفتوں کیلئے بند رہیں گے۔صوبائی حکومت نے یہ فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کیلئے کیا ۔صوبائی حکومت نے حفاظتی اقدام کے طورپر تیرہ سو تیس آئیسو لیشن رومز قائم کیے ہیں۔گلگت بلتستان کے وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ زائرین کو 330 قرنطینہ کمروں میں منتقل کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ 30 مریضوں کے ٹیسٹ کے دوران ان میں کورونا وائرس پایاگیا ہے جبکہ 182 افراد کے نتائج کا انتظار ہے ۔
گلگت بلتستان میں تمام بازار اورکاروباری مراکزاگلے تین ہفتوں کیلئے بندرہیں گے
Mar 21, 2020 | 18:33