آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے پوری ریاست میں کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے ہفتے کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے کارکنوں کو فوری طور پر ضروری اشیاء کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی ۔
آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم نے بیرون ملک سے وطن واپس آنے والوں کی سکرینگ کرنے کی ہدایت بھی کی۔
انہوں نے ریاست میں قیدیوں کی سزائوں میں دو ماہ کی معافی دینے کا اعلان بھی کیا۔