عالمی سطح پر کوروناوائرس کی وجہ سے اب تک ایک سو پچاسی ممالک میں گیارہ ہزار سے زائد افراد ہلاک

یورپ میں کوروناوائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جو اس وقت اس عالمگیر وباء کا نیا مرکز ہے. اٹلی، سپین اور جرمنی میں متاثرہ لوگوں کی تعداد میں بڑے پیمانے پر اضافے کی اطلاعات ملی ہیں۔

اٹلی نے مزید چھ سو ستائیس ہلاکتوں کا اعلان کیا ہے جو کہ گزشتہ چار ہفتے کے دوران ملک میں اس مہلک وبا سے ہونیوالی ہلاکتوں کی بڑی تعداد ہے. اٹلی میں کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر چار ہزار 32 تک پہنچ گئی ہے۔سپین میں بھی کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

ایران میں اس عالمگیر وباء سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار پانچ سو چھپن ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد اب بیس ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

امریکہ کی متعدد ریاستوں کو بند کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔ امریکہ میں کوروناوائرس سے 230 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ 18ہزار پانچ سو سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ادھر علی بابا گروپ کے شریک بانی اور سابق ایگزیکٹو چیئرمیں Jack Ma نے اس عالمگیر وباء سے نمٹنے کیلئے افغانستان، بنگلہ دیش، پاکستان، سری لنکا اور دیگر ایشیائی ممالک کو طبی آلات عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 

ای پیپر دی نیشن