لاہور(سپیشل رپورٹر) پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ گلوکار شوکت علی کی طبیعت ایک مرتبہ پھر بگڑ گئی ہے۔ طبیعت خراب ہونے پر انہیں سی ایم ایچ لاہور میں داخل کرا دیا گیا ۔سریلی آواز اور مضبوط سروں کے مالک گلوکار شوکت علی ذیابیطس اور جگر کے عارضے میں مبتلا ہیں۔