چیئرمین راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی راشد عزیز  مستعفی 

لاہور (نیوز رپورٹر) راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین راشد عزیز نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ بتایا گیا ہے انہوں نے استعفیٰ چیف سیکرٹری کو بھجوا دیا ہے۔ راوی اربن ڈویلپمنٹ پنجاب حکومت کا سب سے بڑا پراجیکٹ ہے اور اس سلسلے میںکچھ دن قبل ہی چیئرمین کا عہدہ تشکیل دے کر انہیں تین سال کیلئے  یہاں تعینات کیا گیا تھا۔ راشد عزیز نے کہا ہے وہ ذاتی وجوہات کی بناء پر کام جاری نہیں رکھ سکتے۔ اس لئے مستعفی ہو رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...