کراچی (اے پی پی) سیکرٹری بلدیات ہاوئسنگ و ٹائون پلاننگ سندھ سید نجم احمد شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا ہے۔ ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دورے کے موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ نے شہر کے مختلف برساتی نالوں، پمپنگ اسٹیشز، تعمیری سائٹس اور نشیبی علاقوں کا دورہ کیا، ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائزہ لیا، لوگوں اور اہل علاقہ سے بات چیت کی دوران ان کے مسائل معلوم کئے اور موقع پر ہی ان کے حل کے حوالے سے ہدایت جاری کیں ۔اس موقع پر افسران کو ہدایت دیتے سیکرٹری بلدیات سید نجم احمد شاہ نے کہا کہ کراچی کا بنیادی انفرا اسٹرکچر ازسرنو بحال کرنے کے مشن میں سب سے زیادہ جس شے کی ضرورت ہے وہ محنت اور خلوص نیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام رہائشی و کمرشل علاقوں کے بنیادی ڈھانچے اور ہیئت کو نقصان پہنچائے بنا ساری ترقیاتی اسکیموں کو بروقت اور احسن انداز سے مکمل کیا جائے، عوام کو ریلیف پہنچانے کی خاطر تمام سرکاری امور میں شفافیت اور بروقت تکمیل کو ترجیح دی جائے۔
سیکریٹری بلدیات و ٹائون پلاننگ کا دورہ شہر
Mar 21, 2021