لاہور(اپنے نامہ نگار سے) ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ وسیم افتخار نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کے مقدمے میں ملوث تین ملزموں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔گزشتہ روز سماعت کے موقع پر مقدمے کے تینوں ملزم عتیق، طارق جنید اور غلام عباس کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا۔