افغانستان میں جھڑپیں‘ 35 طالبان‘ ایک فوجی ہلاک

کابل (شِنہوا) افغانستان میں 24 گھنٹوں کے دوران باغیوں کی سرگرمیوں اور جھڑپوں میں کم از کم 36 افراد مارے گئے ہیں۔ جنگ کی نگرانی کرنیوالے ایک آزاد مقامی گروہ "تشدد میں کمی"(آر آئی وی) نے ہفتے کے دن کے آغاز پر سوشل میڈیا پر کہا ایک اہلکار اور 35 طالبان عسکریت پسند شامل ہیں۔ گروہ نے کہا کہ اس عرصے کے دوران 31 طالبان  اور سکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ آر آئی وی کے اعداد و شمار کے مطابق یہ ہلاکتیں ملک کے 34 میں سے 4 صوبوں میں رونما ہونیوالے پرتشدد واقعات کے دوران ہوئی ہیں۔ صوبہ پکتیا کے ضلع جاجی اریوب میں ایک کلین اپ آپریشن کے دوران اے این ڈی ایس ایف نے 7 طالبان عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔ جس کی تصدیق دن کے اوائل میں افغان وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کی۔ پہاڑی علاقے میں واقع ضلع کے وسیع علاقوں کو طالبان سے پاک کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...