الخلیل(صباح نیوز) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں عین البیضا کے مقام پر اسرائیلی فوج کے غاصبانہ قبضے کے مذموم عزائم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جنوب مشرقی یطا کے نواحی علاقے عین البیضا پر اسرائیلی فوج کے غاصبانہ قبضے کے مذموم عزائم کے خلاف مظاہرہ کیا جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اسرائیلی فوج کے خلاف اور یہودی آباد کاری کے خلاف شدید نعرے بازی کی، اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔