اسلام آباد(صباح نیوز)امریکی ڈیموکریٹ رہنما طاہر جاویدنے وفاقی وزیر علی حیدر زیدی سے ملاقات کی،ملاقات میں پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر امریکی ڈیموکریٹ رہنما طاہر جاوید نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بہتر اور مضبوط ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، مسئلہ کشمیر پر عمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریر کے بعد امریکہ میں مائنڈ سیٹ تبدیل ہوا، کئی انڈین نژاد امریکی کانگریس بھی مودی کی سوچ کے خلاف اور عمران خان کی سوچ کے حامی ہیں، جوبائیڈن حکومت میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے حوالے سے پاکستان کا ہمیشہ سے ایک کردار ہے، پاکستان کے افغانستان کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں، پاکستان کے ساتھ امریکہ کی جانب سے جلد کمیونیکیشن کا آغاز ہوگا، جوبائیڈن نے اپنی پہلی تقریر میں ہی دنیا کے ساتھ اپنے تعلقات مزید بہتر کرنے کا پیغام دیا، امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرے گا، صدر جوبائیڈن دہشت گردی کے خلاف اور قیام امن کے لئے پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
امریکی ڈیموکریٹ رہنماطاہر جاوید کی وفاقی وزیر علی زیدی سے ملاقات
Mar 21, 2021